وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سینیٹ نے آرمی ایکٹ سمیت ایئر فورس، نیوی اور دیگر اہم ترامیمی بلز کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یہ بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد ان قوانین میں تبدیلی ضروری تھی۔
اجلاس میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے ارکان نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم ایوان نے ترامیم منظور کر لیں۔ سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظور کیا، جس پر اپوزیشن نے اعتراض اٹھایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے تینوں مسلح افواج سے متعلق قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دی تھی، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر کابینہ ارکان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

