اٹلی کے جزیرے سسلی سے غزہ کے مظلوم بچوں کے لیے امدادی سامان لے کر “حنظلہ” نامی جہاز روانہ ہو گیا ہے۔ اس مشن میں سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی تنظیم “فریڈم فلوٹیلا” شامل ہے۔
یہ جہاز، جو ایک سابقہ نارویجن فشنگ ٹرالر ہے، خوراک، طبی آلات اور دوائیں لے کر روانہ ہوا ہے۔ اس سے قبل اسی تنظیم کا ایک اور جہاز “میڈیلن” اسرائیلی فورسز نے روک لیا تھا۔ مشن میں شامل فرانسیسی سیاستدان گیبریلا کتھالا کا کہنا ہے کہ اگر اس بار بھی روکا گیا تو وہ دوبارہ کوشش کریں گے، کیونکہ اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

