اداکارہ و میزبان نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دو سال تک اسکرین سے دوری اپنی طبیعت کی خرابی کے باعث اختیار کی تھی۔
جیو نیوز کے شو “ہنسنا منع ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور جلد اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

