لاہور، فیصل آباد، ڈی جی خان، کمالیہ اور دیگر شہروں میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی بند، سڑکیں زیرِ آب اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، عمرکوٹ، مٹھی، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش متوقع ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے
