ذات صلة

جمع

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ اور وفاقی...

اسحاق ڈار: اسرائیل کے اقدامات ناقابلِ قبول

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے...

سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا رابطہ

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی...

کیا سر پر بار بار لگنے والی چوٹیں دماغی نقصان سے جڑی ہیں؟

حالیہ تحقیق کے مطابق سر پر بار بار چوٹیں...

فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد طلاق کی اصل وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار Faryal Gohar اور Jamal Shah نے طلاق کے...

واپڈا میں مستقل قیادت کا فقدان، بڑے منصوبے سست روی کا شکار

واپڈا اس وقت شدید انتظامی بحران کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ ادارے کے اہم عہدے گزشتہ نو ماہ سے خالی ہیں۔ صرف ایک مستقل رکن مالیات نوید اصغر چوہدری موجود ہیں، جنہیں عبوری طور پر چیئرمین کا عہدہ بھی سونپ دیا گیا ہے۔ دیگر دو اہم پوزیشنز – رکن پانی اور رکن بجلی – نگرانی کی بنیاد پر دو سینئر افسران کو دی گئی ہیں، جو کوئی مالی یا انتظامی فیصلہ کرنے کے مجاز نہیں۔

دیامر بھاشا، داسو اور مہمند ڈیم جیسے میگا منصوبے سست روی کا شکار ہیں، جبکہ ادارہ کوئورم مکمل نہ ہونے کے باعث قانونی اور آڈٹ مسائل میں الجھ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق تقرریوں کی منظوری کے لیے اکتوبر 2024 میں سمری بھیجی گئی تھی، لیکن وزارت اور وزیراعظم آفس کی تاخیر کے باعث کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ وزارت آبی وسائل اور وزیراعظم آفس ایک دوسرے پر تاخیر کا الزام لگا رہے ہیں، جبکہ ادارے کی کارکردگی مسلسل متاثر ہو رہی ہے۔