پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے کے 29 اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 832 اتائی ڈاکٹروں کے مراکز سیل کر دیے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 5 ہفتوں میں 2 ہزار 954 مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں سے 1 ہزار 590 مراکز کی نگرانی جاری ہے۔
سب سے زیادہ 223 کلینک لاہور میں بند کیے گئے، جبکہ قصور اور سرگودھا میں 64، ملتان میں 45 اور دیگر اضلاع میں درجنوں غیر قانونی مراکز سیل کیے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 63 ہزار سے زائد اتائی مراکز بند کیے جا چکے ہیں۔

