پاکستانی فلم نیلوفر کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں مشہور جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان ایک بار پھر مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
ہدایتکار عمار رسول کی اس رومانوی فلم میں محبت اور جذبات کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ نیلوفر 28 نومبر 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
ٹریلر کے بعد مداحوں میں بے حد جوش پایا جا رہا ہے، جو طویل عرصے بعد فواد اور ماہرہ کی جوڑی کو بڑی اسکرین پر دوبارہ دیکھنے کے منتظر ہیں۔

