سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دانانیر مبین ایک بار پھر ریڈ کارپٹ پر پیش آنے والے دلچسپ لمحے کے باعث خبروں میں ہیں۔ ہیوسٹن میں ایوارڈ شو کے دوران وہ واک کرتے ہوئے اچانک لڑکھڑا گئیں لیکن فوراً توازن بحال کر کے خود کو سنبھال لیا۔
دانانیر نے ہلکے نیلے رنگ کا چمکدار گاؤن پہنا ہوا تھا، جو ان کے قد کے لحاظ سے کچھ بڑا دکھائی دے رہا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ گزشتہ سال بھی لندن میں ایوارڈ شو کے دوران تقریباً گر گئی تھیں۔
یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جہاں صارفین نے ان کے انداز اور لباس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

