خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے شروع ہو گیا۔
علی امین گنڈاپور کے ایوان میں داخل ہونے پر حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔
وزارتِ اعلیٰ کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں — پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی، جے یو آئی (ف) کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہ جہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک خان۔
اسمبلی کے 145 ارکان میں سے وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے۔
