غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا عمل شروع ہو گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا جبکہ مزید 13 یرغمالیوں کی رہائی آج متوقع ہے۔
دوسری جانب، اسرائیل نے بھی تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا ہے، جنہیں جنوبی غزہ کے النصر اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کا خیرمقدم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں شہری جمع ہیں۔
ادھر غزہ امن منصوبے پر شرم الشیخ میں اہم اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر السیسی کریں گے، اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، فلسطین، جرمنی، اٹلی اور فرانس سمیت 20 ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔
