بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے نصرت فتح علی خان کی غزلیں سن رہی ہیں اور ان کی گائیکی کو روحانی اور طاقتور محسوس کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’جب نصرت صاحب گاتے ہیں تو ان کی آواز دل کو چھو جاتی ہے، جیسے خدا سے براہِ راست رابطہ قائم ہو۔‘‘
شہناز گل نے مزید کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کی گائیکی عام نہیں بلکہ ایک روحانی تجربہ ہے جو سننے والے کو جھکنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

