افغانستان کی طالبان حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار بھارت میں ایک اعلیٰ سفارتی نمائندہ تعینات کر دیا ہے۔ نور احمد نور نے دہلی میں ناظم الامور کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق وہ حال ہی میں بھارت پہنچے تھے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں کو آگے بڑھانے کے فیصلے کے تحت سامنے آئی ہے، جو گزشتہ سال ہونے والی بات چیت میں طے پایا تھا۔
