امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ آئندہ ایک ماہ میں معاہدہ ممکن ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بات چیت کامیاب نہ ہوئی تو صورتحال بہت سنگین ہو سکتی ہے۔
صدر نے اسرائیل کی قیادت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عوام کو اپنے وزیراعظم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے اور انہیں کرپشن کے مقدمات میں معافی دینا شرمناک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آئندہ ہفتے غزہ امن بورڈ میں مزید ممالک کی شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔
