کراچی کے علاقے ملیر 15 کے قریب پنجاب سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس کی ایک بوگی اچانک پٹری سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ ریلوے عملے نے ٹریک کی مرمت کر کے ٹرین کو دوبارہ روانہ کر دیا۔
حکام کے مطابق ٹرین کی آخری دو بوگیوں کو الگ کر کے گاڑی کو کینٹ اسٹیشن کی جانب بھیج دیا گیا، جبکہ بوگی کے پٹری سے اترنے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
