مسقط میں عربین لیپرڈ فنڈ کے تعاون سے ویٹرنری موبائل کلینک کا افتتاح کیا گیا، جس میں عمانی ماحولیاتی اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ العمری اور سعودی سفیر ابراہیم بیشان شریک ہوئے۔
یہ کلینک ظفار کے پہاڑی علاقے میں کام کرے گا جو عربی النسل چیتوں کا قدرتی مسکن ہے۔ موبائل کلینک کا مقصد زخمی یا بیمار چیتوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنا اور ان کی نسل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
کلینک میں جدید طبی آلات، ادویات اور ماہرین شامل ہیں جو مختلف مقامات پر جا کر چیتوں کی صحت اور دیکھ بھال پر نظر رکھیں گے۔
