ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان آج دبئی اسٹیڈیم میں عمان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔ قومی ٹیم حالیہ سہ ملکی سیریز کی فتح کے بعد پراعتماد ہے، جبکہ عمان پہلی بار ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہا ہے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پچ کو بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ملٹی اسکلز کھلاڑی موجود ہیں۔ عمان کے کپتان جدیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے، لیکن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کچھ بھی ممکن ہے۔
اس میچ کو بھارت کے خلاف اتوار کے بڑے ٹاکرے سے قبل وارم اپ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
