آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے غزہ میں جاری صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال سے معصوم بچوں کو کبھی قتل اور اب بھوک سے مرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جو کسی طور حادثہ نہیں کہا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی جان قیمتی ہے، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔ یوکرین کے بچوں کے لیے دنیا بھر میں آواز بلند کی گئی، مگر غزہ کے بچوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، جو نسل کی بنیاد پر امتیاز کی عکاسی کرتا ہے۔
عثمان خواجہ نے واضح کیا کہ وہ کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ انسانیت کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے، اگرچہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
