امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر جائیر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برازیلین سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر متوقع اور مایوس کن ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نے بولسونارو کو 2022ء کے انتخابات کے بعد بغاوت کی سازش کا ذمہ دار ٹھہرا کر 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ فیصلہ پانچ رکنی بینچ نے دیا جس میں تین ججز سزا کے حق میں تھے۔
بولسونارو کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کے حامیوں نے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
