پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر ایمان فاطمہ نے کہا ہے کہ ون ڈے اسکواڈ میں پہلی بار شامل ہونا ان کے لیے ایک خواب کی تکمیل ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے اور وہ اسے یادگار بنانے کی کوشش کریں گی۔
ایمان فاطمہ نے کہا کہ کیمپس میں بیٹنگ، فیلڈنگ اور فٹنس پر سخت محنت کی ہے جبکہ پاور ہٹنگ اور شاٹ سلیکشن کو بھی بہتر بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ شاہد آفریدی کے کھیل سے متاثر رہی ہیں اور ویمن کرکٹ میں آسٹریلیا کی ایلس پیری کو اپنا رول ماڈل مانتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنے کی پوری کوشش کریں گی اور کپتان فاطمہ ثناء سمیت ساتھی کھلاڑیوں سے بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔
