ایشیز سیریز سے محض چند دن قبل آسٹریلیا کو بولنگ شعبے میں مشکلات کا سامنا ہے، جوش ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دونوں بولرز کو سڈنی میں شیفلڈ شیلڈ میچ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری لاحق ہوئی، جس کے بعد وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے۔
کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کا معائنہ جاری ہے، انجری کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر ہیزل ووڈ مکمل طور پر صحتیاب نہ ہوئے تو برینڈن ڈوجیٹ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کپتان پیٹ کمنز پہلے ہی کمر کی تکلیف کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہیں۔
