نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ کے فوجی کارگو طیارے کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جارجیا–آذربائیجان سرحد کے قریب پیش آنے والے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ترکیہ کے عوام اور وزیرِ خارجہ حکان فیدان سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ کا سی ون 30 کارگو طیارہ آذربائیجان سے واپسی پر جارجیا کی حدود میں گر کر تباہ ہوا۔

