اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے بچوں کے لیے ویکسینیشن میں استعمال ہونے والی لاکھوں سرنجوں کی ترسیل روک دی ہے۔
یونیسیف نے بتایا کہ قابض افواج نے دودھ کی بوتلوں اور شمسی توانائی سے چلنے والے فریجز سمیت ضروری طبی سامان کو بھی کلیئرنس نہیں دی، جس سے ویکسینیشن مہم میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔
ادارے کے مطابق 1.6 ملین سرنجوں کی کلیئرنس التوا کا شکار ہے، جس سے بچوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔
دوسری جانب انروا کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا کہ ادارہ غزہ میں تعمیر نو اور امدادی سرگرمیوں کے لیے پرعزم ہے، تاہم اسرائیلی پابندیوں کے باعث کام میں مشکلات درپیش ہیں۔

