ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کے ممکنہ نام سامنے آگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دورۀ سری لنکا کے اختتام کے بعد لاہور پہنچیں گے اور کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ سلیکٹرز سے حتمی مشاورت کریں گے۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ اسکواڈ میں سلمان علی آغا فخر زمان، بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف محمد نواز عثمان خان صائم ایوب صاحبزاده فرحان اور ابرار احمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی نسیم شاه حارث رؤف سلمان مرزا اور خواجہ نافع بھی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جبکہ عبدالصمد، محمد وسیم جونیئر اور عثمان طارق ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کیے جا سکتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ و آسٹریلیا سیریز: پاکستان کے ممکنہ کھلاڑی سامنے آ گئے
