ذات صلة

جمع

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ اور وفاقی...

اسحاق ڈار: اسرائیل کے اقدامات ناقابلِ قبول

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے...

سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا رابطہ

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی...

کیا سر پر بار بار لگنے والی چوٹیں دماغی نقصان سے جڑی ہیں؟

حالیہ تحقیق کے مطابق سر پر بار بار چوٹیں...

فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد طلاق کی اصل وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار Faryal Gohar اور Jamal Shah نے طلاق کے...

ضلع ٹانک میں نئی تحصیل کے قیام کی منظوری

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضلع ٹانک میں نئی تحصیل کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ نے لیویز شہداء کے لواحقین کے لیے 385 ملین روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری بھی دی جبکہ کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے رمضان سپورٹ پیکج کی بھی توثیق کی گئی۔
اجلاس میں قرآن بورڈ کی از سرنو تشکیل اور نیشنل کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے ارکان کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ جنوبی اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے اضافی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
کابینہ نے خیبر پختونخوا کالاش میرج بل 2025 اور ہندو میرج ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ تحصیل باڑہ میں فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کی تعمیر ڈبلیو ایس ایس پی حدود میں آرپی سی مین ہول کورز کی تنصیب اور مردان میں قبرستان کے لیے زمین کی ادائیگی کی بھی منظوری دی گئی۔
مزید برآں خواتین کو با اختیار بنانے کی پالیسی 2026 تا 2030 کے مسودے کی بھی منظوری دے دی گئی۔