ارجنٹینا میں جاری پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں میزبان ارجنٹینا نے 3-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان عماد بٹ اور رانا ولید نے گول کیے، جبکہ ارجنٹینا کے ٹوماس، نکولس اور مائیکا نے ایک ایک گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔ یہ پاکستان کی لیگ میں دوسری مسلسل شکست ہے، پہلے میچ میں بھی وہ نیدرلینڈز سے ہار چکے ہیں۔

