بھارت میں فٹبال اسٹار لیونل میسی کے اعزاز میں 70 فٹ بلند مجسمہ تیار کر لیا گیا ہے، جو انہیں فیفا ورلڈکپ ٹرافی اٹھائے دکھاتا ہے۔ یہ مجسمہ 45 افراد کی ٹیم نے 27 دن کی محنت سے کلکتہ کے سری بھومی اسپورٹنگ کلب میں مکمل کیا۔
میسی اپنے تین روزہ بھارت کے دورے کے دوران اس مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے، جس میں کلکتہ، حیدرآباد، ممبئی اور دہلی کے شہر شامل ہیں۔ اس موقع پر Hola Messi فین زون بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں شائقین کے لیے لائف سائز ریپلیکا، ٹرافیوں کی گیلری اور دیگر دلچسپ نمائشیں رکھی گئی ہیں۔

