بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں یاتریوں سے بھری ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، جہاں گھنی دھند کے باعث ڈرائیور کو راستہ واضح نظر نہیں آیا۔ بس میں تقریباً 35 مسافر اور دو ڈرائیور موجود تھے۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

