بنگلادیشی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 12 فروری 2026 کو ہوں گے۔ یہ فیصلہ اُس سیاسی ہلچل کے بعد سامنے آیا ہے جو گزشتہ برس طلبہ کے شدید احتجاج کے نتیجے میں اُس وقت کی وزیراعظم حسینہ واجد کے اقتدار چھوڑنے سے شروع ہوئی تھی۔
حسینہ واجد احتجاج کے بعد ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں، جس کے بعد نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے عبوری حکومت کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
یاد رہے کہ 5 اگست کو ہی عبوری حکومت نے آئندہ سال فروری میں انتخابات کرانے کی تجویز دی تھی، جس کی باقاعدہ تاریخ اب الیکشن کمیشن نے طے کر دی ہے۔

