پشاور میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کچھ افراد بائیک سروس کا روپ دھار کر شہریوں کو لُوٹ رہے تھے۔ ملزمان پہلے خود کو رائیڈر ظاہر کر کے اعتماد بناتے اور پھر موقع ملتے ہی سامان چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔
اس صورتحال کے بعد پولیس نے تمام آن لائن بائیک رائیڈرز کی باقاعدہ رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے، جس کے لیے ایک موبائل ایپ بھی تیار کی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا مقصد شہریوں کی سیکیورٹی بہتر بنانا ہے، کیونکہ متعدد وارداتوں میں جعلی رائیڈرز ملوث پائے گئے۔ پولیس اب تک 20 سے زائد جعلی بائیک رائیڈرز کو گرفتار کر چکی ہے۔

