آڈٹ حکام کے مطابق سری لنکا، بنگلا دیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ پاکستان کے 86 ارب روپے (30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر) کے مقروض ہیں۔ یہ رقم 1980 اور 1990 کی دہائی میں دیے گئے ایکسپورٹ کریڈٹ کی مد میں ہے۔ سب سے زیادہ قرض، 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر، عراق کے ذمے ہے، جبکہ سوڈان پر 4 کروڑ 66 لاکھ، بنگلا دیش پر 2 کروڑ 14 لاکھ اور گنی بساؤ پر 36 لاکھ 53 ہزار ڈالر واجب الادا ہیں۔ حکومت کئی دہائیوں سے ڈپلومیٹک چینلز اور کمیٹیوں کے ذریعے ریکوری کی کوشش کر رہی ہے مگر کامیابی نہیں ملی۔
