بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے ٹیم تشکیل دینے پر غور شروع کر دیا ہے، اسکواڈ کا اعلان 19 یا 20 اگست کو متوقع ہے۔ حتمی انتخاب سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹس لی جائیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یشسوی جیسوال، سائی سدھرسن اور کے ایل راہول ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ سے باہر رہیں گے، جب کہ ابھیشک شرما اور سنجو سیمسن کی شمولیت یقینی ہے۔ شبمن گل کی فارم انہیں اسکواڈ میں جگہ دلا سکتی ہے، تاہم جسپریت بمرا کی شمولیت فٹنس پر منحصر ہوگی۔ ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، جہاں بھارت گروپ اے میں پاکستان، عمان اور میزبان ٹیم کے ساتھ شامل ہے۔

