پاکستان کے کیو ماسٹر محمد آصف نے ورلڈ گیمز اسنوکر میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے زیک کوسکر کو 0-2 سے شکست دی، پہلے فریم میں 51 کا بریک اور دوسرے فریم میں 31 کا بریک کھیل کر کامیابی اپنے نام کی۔ سیمی فائنل میں فتح انہیں کم از کم سلور میڈل دلا دے گی، جبکہ شکست کی صورت میں برانز میڈل کا موقع ملے گا۔ پاکستان نے ورلڈ گیمز میں آخری بار 2001 میں شوکت علی کے ذریعے اسنوکر میں برانز میڈل جیتا تھا۔

