چینی صدر شی جن پنگ اور برازیل کے صدر نے ایک گھنٹے طویل ٹیلیفونک گفتگو میں دو طرفہ تجارت اور معیشت میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو عالمی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے اور نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے چاہییں۔
