روزمرہ کی تھکن اور کمزوری دور کرنے کے لیے اکثر لوگ بار بار کافی پیتے ہیں، مگر ماہرین کے مطابق کیفین پر زیادہ انحصار وقتی چُستی کے بجائے مستقل صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ زیادہ کافی پینے سے بلڈ پریشر میں اضافہ، نیند کے مسائل، بے چینی، ہاضمے کی خرابی اور پانی کی کمی جیسی شکایات پیدا ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق جسم میں توانائی برقرار رکھنے کے لیے زیادہ پانی پینا، متوازن غذا، باقاعدہ نیند، ہلکی ورزش، مراقبہ، پاور نیپ اور کافی کے بجائے گرین ٹی کا استعمال زیادہ مؤثر اور صحت مند متبادل ہیں۔

