فیفا نے مڈفیلڈر اعتزاز حسین کو پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کی اجازت دے دی ہے۔ 32 سالہ کھلاڑی پہلے ناروے کے لیے مختلف ایج گروپس میں کھیل چکے ہیں اور دو سال قبل پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر چکے تھے۔ اعتزاز حسین ماضی میں مولڈے کلب کے ساتھ ایرلنگ ہالینڈ کے ہمراہ کھیلتے رہے ہیں اور کئی مقامی ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔ ان کے والدین کا تعلق کھاریاں، ضلع گجرات سے ہے۔

