ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ کشتی موضع دراب پور سے متاثرین کو منتقل کر رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ اس سے قبل علی پور میں بھی کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہوا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریائے چناب کا سیلابی پانی علاقے میں مزید تباہی پھیلا رہا ہے۔

