کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے مکہ و مدینہ کے مقدس مقامات سے متعلق نادر تاریخی تصاویر اور دستاویزی فلم پیش کر کے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔
ریاض میں “عظیم سفرِ حج – ابن بطوطہ کے نقشِ قدم پر” کے عنوان سے پیش کی گئی فلم نے دنیا بھر میں بے حد پذیرائی حاصل کی، جسے نیویارک، لندن، پیرس، دبئی اور دیگر شہروں کے سینما گھروں میں دکھایا گیا۔ فلم میں حج کے سفر کی تاریخی جھلکیاں اور جدید سہولیات کو اجاگر کیا گیا۔
کنگ عبدالعزیز لائبریری میں حرمین شریفین کی 365 قدیم تصاویر سمیت کئی نایاب فوٹوگراف موجود ہیں، جن میں بریگیڈیئر محمد صادق پاشا اور احمد مرزا کی لی گئی تصاویر خاص اہمیت رکھتی ہیں۔
یہ مجموعہ نہ صرف تاریخ و ثقافت کے شائقین کے لیے قیمتی سرمایہ ہے بلکہ اسلامی ورثے کے تحفظ کی ایک شاندار مثال بھی پیش کرتا ہے۔

