بھارتی میڈیا پر لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں، تاہم ان کی بیٹی ایشا دیول نے ان خبروں کی تردید کر دی۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دھرمیندر 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں اور انہیں ممبئی کے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، مگر ایشا دیول نے انسٹاگرام پر پیغام دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے والد بالکل ٹھیک ہیں اور میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور ان کے والد کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
واضح رہے کہ دھرمیندر کی نئی فلم “اکیس” رواں سال 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

