پاکستانی معروف میزبان ندا یاسر نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے خلاف دیے گئے اپنے بیان پر عوامی معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے اپنے لائیو پروگرام میں کہا کہ الفاظ کے انتخاب میں غلطی ہوئی اور ان کا مقصد پوری کمیونٹی کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔
ندا یاسر نے واضح کیا کہ صرف چند رائیڈرز کے بارے میں ان کی رائے تھی اور زیادہ تر رائیڈرز ایماندار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 17 سال کے کیریئر میں کبھی کسی کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا، اور کبھی کبھار انسانی غلطیوں کے باعث بات کا انداز مختلف نکل جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں اور رائیڈرز سے دل کی گہرائیوں سے معافی بھی طلب کی۔

