پاکستانی ویڈیو گیمر اور ای اسپورٹس اسٹار ارسلان صدیق المعروف ارسلان ایش کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ارسلان نے خوشخبری انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور بیٹے کا نام محمد آیان بتا دیا۔
انسٹا پوسٹ میں انہوں نے بیٹے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ “ہمارا خاندان مکمل ہوگیا ہے”۔ ارسلان ایش لاہور سے تعلق رکھتے ہیں اور پہلے ہی ان کی ایک دو سالہ بیٹی ہے۔
ارسلان نے گیمنگ کا آغاز صرف 8 سال کی عمر میں مقامی آرکیڈز سے کیا اور بعد میں بین الاقوامی ٹیکن مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جن میں اگست 2025 میں لاس ویگاس میں ایوو چیمپئن شپ سیریز (EVO) جیتنا بھی شامل ہے۔

