انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل فل ممبر ٹیموں کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے قبل 6 میچز کھیلے گی، جن میں 3 سری لنکا میں اور 3 ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ساتھ ہوں گے۔
بھارت جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ہوم ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا جبکہ جنوبی افریقہ کو بھارت میں سیریز میں 8 میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔ انگلینڈ 3 میچز سری لنکا میں اور آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز کو 3، 3 میچز کھیلنے ہیں۔ میزبان سری لنکا 6 اور نیوزی لینڈ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔

