بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آئندہ سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دونوں کرکٹرز اس وقت صرف ون ڈے فارمیٹ کھیل رہے ہیں، جس کے باعث ان کے میچز کی تعداد کم ہے اور یہی وجہ انہیں اے پلس کیٹیگری سے باہر کر سکتی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریز میں کنٹریکٹ دیتا ہے، اور اے پلس کیٹیگری میں سالانہ 7 کروڑ روپے ملتے ہیں۔ تنزلی کی صورت میں دونوں کرکٹرز اے کیٹیگری میں چلے جائیں گے جہاں سالانہ معاوضہ 5 کروڑ روپے ہے۔
یوں روہت اور کوہلی کے کنٹریکٹ میں 2 کروڑ روپے تک کی کٹوتی متوقع ہے۔

