ایئرفورس ون میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک دلچسپ صورت حال سے دوچار ہوگئے، جب اچانک ان کے پیچھے موجود واش روم کا دروازہ کھل گیا۔ ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’ہیلو، لگتا ہے اندر کوئی ہے‘‘ اور پھر دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں بولے ’’آجاؤ باہر‘‘۔
ترجمان کیرولائن لیویٹ اس غیر متوقع لمحے پر حیران رہ گئیں، انہوں نے دروازے کے اندر جھانک کر دیکھا، پھر مسکراتے ہوئے اسے دوبارہ بند کردیا۔ اسی دوران طیارے میں ہچکولے محسوس ہونے لگے جس پر ٹرمپ نے گفتگو مختصر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نشست پر واپس جانا چاہتے ہیں۔
یہ معلوم نہ ہوسکا کہ واش روم میں واقعی کوئی موجود تھا یا نہیں۔

