سعودی وزارت بلدیات نے بیکریوں اور مٹھائی فروشوں کے لیے نئے ضوابط کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد صفائی، معیار اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بہتر بنانا ہے۔
یہ مسودہ عوامی رائے کے لیے ’استطلاع‘ پلیٹ فارم پر پیش کیا گیا ہے۔ ضوابط کے تحت بیکریوں کو چار اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے: روایتی بیکری، نیم خودکار بیکری، مٹھائی بنانے والے کارخانے اور فروخت کرنے والی دکانیں۔
نئے قوانین کے مطابق نیم خودکار بیکری کے لیے کم از کم 150 مربع میٹر جبکہ روایتی بیکری یا مٹھائی کی دکان کے لیے 16 مربع میٹر جگہ لازمی قرار دی گئی ہے۔

