قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپئن شہباز سینئر نے ایشیا کپ 2025 کے لیے ٹیم کو بھارت بھیجنے کی مخالفت کی ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ ٹورنامنٹ کسی نیوٹرل مقام پر کرایا جائے، کیونکہ موجودہ سیاسی حالات پاکستان کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے سازگار نہیں۔ شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ کھیلوں کا تعلق امن سے ہے، مگر موجودہ تناؤ کی فضا میں کھلاڑیوں کو بھارت بھیجنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

