جنوبی افریقی آل راؤنڈر ویان ملڈر نے انکشاف کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹر برائن لارا نے اُن سے کہا کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں 400 رنز کا انفرادی ریکارڈ توڑنے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے تھی۔
ملڈر نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 367 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی، اور یوں وہ لارا کے ریکارڈ سے صرف 33 رنز کی دوری پر رک گئے۔ بعد ازاں، انہوں نے کہا کہ برائن لارا لیجنڈ ہیں اور کچھ ریکارڈز انہی کے پاس رہنے چاہئیں۔

