خیبرپختونخوا حکومت نے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر پشاور سمیت 13 اضلاع میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ اس دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، وال چاکنگ، اشتعال انگیز تقاریر، اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، آتشبازی اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
چہلم جلوسوں کے راستوں پر عمارتوں کی چھتوں پر موجودگی اور افغان باشندوں کی عوامی مقامات پر نقل و حرکت بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ حکام نے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی اور شہریوں سے احکامات کی پابندی کی اپیل کی ہے۔
چہلم امام حسینؓ پر خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 7 روزہ دفعہ 144 نافذ
