ایکواڈور کے ساحلی صوبے گوایاس کے قصبے سانتا لوسیا میں نائٹ کلب پر مسلح افراد کے حملے میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق حملہ آور بھاری اسلحہ سے لیس تھے اور موٹر سائیکلوں و گاڑیوں پر آکر اندھا دھند فائرنگ کی۔ سات افراد موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ ایک شخص اسپتال میں چل بسا۔
ہلاک ہونے والوں کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ایکواڈور نائٹ کلب میں مسلح حملہ، 8 افراد جان کی بازی ہار گئے
