غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی و زمینی حملوں میں مزید 52 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، جبری محاصرے اور غذائی قلت کے باعث مرنے والوں کی تعداد 217 تک پہنچ گئی جن میں 100 بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے ہتھیار نہ ڈالنے پر اسے ختم کرنا ناگزیر ہے اور غزہ کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھال کر علاقے کو ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا۔
دوسری جانب حماس نے الزام عائد کیا کہ نیتن یاہو جنگی جرائم کو چھپانے اور جنگ کو طول دینے کے لیے یرغمالیوں کا بہانہ بنا رہا ہے۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری، 52 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے ہلاکتیں بڑھ گئیں
