ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے مصافحہ کیا جس پر انہیں بھارت میں غداری کے طعنے سننے پڑے۔
یادیو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کرکٹ میں جارحیت ضروری ہے اور وہ میدان میں اترنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ تاہم سلمان آغا سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وہ شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔

